افغان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع

افغان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع
فوٹو: پی ٹی وی
فوٹو: پی ٹی وی 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کے جھوٹے دعووں کی بنیاد پر یواین امدادی مشن برائے افغانستان کی رپورٹ حقائق کے برعکس ہے، اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر افغان اور بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔

پاک فوج نےافغان طالبان رجیم اور فتنہ خوارج کی بلااشتعال جارحیت کے ردعمل میں عسکری تنصیات کو نشانہ بنایا، آپریشن غضب للحق کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی بریفنگ میں واضح کر چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا، افغان طالبان کے بریگیڈ، بٹالین اور ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان کے ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیسز سمیت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں