نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی، نجی ایئرلائن کا طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے، طیارے کو چیک کرنے پر علم ہوا کہ طیارے سے ایندھن لیک ہو رہا تھا، سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا، طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین موجود ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں