لیاقت آباد میں ڈکیتی، ملزمان ڈیڑھ کروڑ چھین کر فرار

لیاقت آباد میں ڈکیتی، ملزمان ڈیڑھ کروڑ چھین کر فرار
علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی وسطی کے علاقے لیاقت آباد نمبر پانچ میں ڈکیتی کی واردات میں ملزمان ڈیڑھ کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے متن کے مطابق سنار کے 2 ملازمین کسٹمر کو رقم دینے جا رہے تھے، دونوں ملازمین موٹر سائیکل پر تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے روک کر رقم چھین لی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں