جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔
پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلاء اور سائلین بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments

