ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھا لیا

ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھا لیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے اسلام آباد میں حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

ظفر حجازی ماضی میں چیئرمین ایس ای سی پی رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر صدرِ  مملکت سے وفاقی ٹیکس محتسب ظفرحجازی نے ملاقات بھی کی۔ 

صدر نے ٹیکس محتسب کو عوامی آگاہی بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی۔ 

صدر آصف زرادی نے کہا کہ ٹیکس محتسب کا دفتر شہریوں کو فوری اور آسان ریلیف فراہم کرے۔

صدرِ مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کی ملک بھر میں رسائی بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں