سوشل میڈیا پر زیر گردش میری زخمی چہرے والی تصویر جعلی ہے، شہزاد اکبر

سوشل میڈیا پر زیر گردش میری زخمی چہرے والی تصویر جعلی ہے، شہزاد اکبر
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نامعلوم شخص کے حملے میں زخمی سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش میری زخمی چہرے والی تصویر جعلی اور اے آئی سے بنی ہوئی ہے۔ 

شہزاد اکبر کے مطابق حملے کے سبب ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے، چہرے پر بھی زخم آئے ہیں، پولیس سرگرمی سے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ وہ حملہ آور اور حملہ کرانے والے کو بھی پکڑے گی، حملے سے متعلق پولیس کی تفتیش کے سبب سی سی ٹی وی فوٹیج یا تصاویر شئیر نہیں کرسکتا، برطانوی قانون پر مکمل یقین ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ انگلینڈ کو سب کیلئے محفوظ ہونے کو یقینی بنائے بشمول مجھ سے اختلاف رکھنے والوں کیلئے بھی، حملہ کرنے والا کنسٹرکشن ورکر یا کوڑا اٹھانے والا لگتا تھا۔

انھوں نے کہا اس نے میرے نام کی تصدیق کرنے کے بعد مجھ پر حملہ کیا، ایسی بزدلانہ حرکتیں مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتیں، میرا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

شہزاد اکبر کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت مخالف کوششوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں