شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سیکیورٹی اداروں نے کراچی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

بلدیہ رئیس گوٹھ میں 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، دھماکا خیز مواد ڈرموں میں بھر کر شہر میں منتقل کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق 60 ڈرم 5 گیس سلینڈر اور منی ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ 

حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی زیرحراست دہشت گردوں کی نشاندہی پر کی گئی، برآمد کیے گئے بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکوڈ نے ناکارہ بنادیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں