61 فیصد کینیڈین عوام ایران پرامریکی فوجی کارروائی کیخلاف ہے، سروے

61 فیصد کینیڈین عوام ایران پرامریکی فوجی کارروائی کیخلاف ہے، سروے
61 فیصد کینیڈین عوام ایران پرامریکی فوجی کارروائی کیخلاف ہے، سروے

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) ایک نئے عوامی سروے کے مطابق کینیڈا میں اکثریت نے ایران کے خلاف امریکا کی فوجی کارروائی کی مخالفت کی ہے اور بڑی تعداد کو خدشہ ہے کہ یہ جنگ مزید پھیل سکتی ہے۔ عالمی سروے ادارے اپسوس کی جانب سے گلوبل نیوزکے لیے کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 61 فیصد کینیڈین شہری امریکا کے ایران پر حملوں کو ناپسند کرتے ہیں جبکہ صرف 23 فیصد اس کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔ سروے کے مطابق 42 فیصد افراد اس کارروائی کی شدید مخالفت کرتے ہیں جبکہ 16 فیصد اس معاملے پر غیر یقینی کا شکار ہیں۔سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 66 فیصد کینیڈین شہریوں کو خدشہ ہے کہ ان کا ملک اس جنگ میں گھسیٹا جا سکتا ہے جس سے کینیڈین فوجیوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔رائے عامہ کے مطابق زیادہ تر کینیڈین اس بحران کے حل کے لیے فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بڑی تعداد نے اس بات کی حمایت کی کہ کینیڈا کو امریکا، اسرائیل اور ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی کوششیں تیز کر کے کشیدگی کم کرنی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں