ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے چور کرنٹ سے جھلس کر ہلاک

ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے چور کرنٹ سے جھلس کر ہلاک
-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

مریدکے کے نواحی گاؤں لانمبڑے میں چور ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے کرنٹ سے جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کٹھیالہ ورکاں کے قریب چوروں نے ڈیرہ داروں کے جاگنے پر فائرنگ بھی، فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سامان اور ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ٹرانسفارمر چور گرفتار، مقدمہ درج

دوسری جانب نارنگ منڈی شیخوپورہ میں ٹرانسفارمر چور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 200 کے وی اور 100 کے وی کے 2 ٹرانسفارمر ٹرک میں لوڈ کیے جارہے تھے، ٹرک اور دونوں ٹرانسفارمر قبضے میں لے کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کارروائی شہریوں کی اطلاع پر کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں