کل کا احتجاج زبردست، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا، احتجاج بھی چپ کرکے کیا، علیمہ خان

کل کا احتجاج زبردست، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا، احتجاج بھی چپ کرکے کیا، علیمہ خان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا اور اب احتجاج بھی چپ کرکے کیا۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے گھر بیٹھو اب کہتے ہیں باہر نکلو، پاکستانیوں نے خاموشی سے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے کہا کہ کل کا احتجاج بہت زبردست تھا، لوگوں نے چپ کرکے ووٹ ڈالا تھا احتجاج بھی چپ کرکے کیا، کل کا احتجاج کامیاب تھا آپ جو مرضی کہیں۔

بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے کل دکانیں بند کرکے احتجاج کرنا تھا انہوں نے کیا، جنہوں نے احتجاج نہیں کرنا تھا انہوں نے نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ 2 سال کے کیسز جمع ہوئے تھے، نمایاں پیشرفت یہ ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ بنا دیا گیا۔

علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں کہا تھا کہ بسنت نہ مناؤ، لاہوریوں کو بسنت منانے سے کون روک سکتا ہے؟ یہ بڑا مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی پارٹی کی بسنت تو نہیں ہے، لاہوریوں کا جنون دیکھا بچہ بچہ پتنگیں اڑا رہا تھا، میرا بیٹا 6 فروری کو اپنے بچوں کے ساتھ بسنت منانے گیا تھا، میں نے بھی گھر پر پتنگ اڑائی ہے، میرا بڑا بیٹا بسنت کا شوقین ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں