کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، خالد مقبول

کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، خالد مقبول
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔
 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، اگر یہ غداری ہے تو آئین سے اس شق کو نکال دیں۔ وہ اس مطالبے پر وزیر اعظم سے بات کریں گے۔

وہ جمعرات کو جامعہ این ای ڈی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ پر ہم کیا سندھ حکومت خود مطمئن نہیں ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین کے عدم تقرر کے سوال پر ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے میرٹ پر تین نام وزیر اعظم کو بھیج دیے ہیں، کہا جاتا ایچ ای سی کی تاریخ میں اتنے شفاف طریقے سے امیدواروں کا کبھی انتخاب نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم کے منتظر ہیں، سمری میں تاخیر ہوئی ہے۔ چیئرمین ایچ سی سی کا منصب بہت اہم ہے اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے تھی، وزیر اعظم غیر ملکی دورے سے آچکے ہیں ہم ان سے استسفار کریں گے کہ اس منصب پر فوری تقرری کردیں اور جب تک نہیں ہوتی اس دوران قائم مقام کا فیصلہ اسلام آباد جا کر کروں گا۔ 

اردو یونیورسٹی میں بے قاعدگیوں سے متعلق سوال پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ آچکی ہے اس پر ایکشن بھی ہونا ہے مگر وہاں سفارش بھی آجاتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں