چاروں ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کی درخواستیں منظور

چاروں ملزمان کی اثاثوں سے دستبرداری کی درخواستیں منظور
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالی اسکینڈل کے 4 ملزمان کی اپنے اثاثوں سے دستبرداری سے متعلق درخواستیں منظور کر لیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملزمان کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، نیب سرینڈر شدہ اثاثے اپنی تحویل میں لے۔

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان کے اکاؤنٹس میں 14 کروڑ سے زیادہ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ 2 ملزمان کے نام پر مختلف شہروں میں پلاٹس خریدے گئے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنی مرضی سے اثاثوں سے دستبردار ہوئے، درخواست گزاروں کے مطابق ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں