لانڈھی سے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، یہ ملزمان اسلحے کی خرید و فروخت، اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث ہیں۔
اس سے متعلق ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



