اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم

اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 کراچی کے چڑیا گھر میں اسپیشل بچوں کے لیے داخلہ فیس ختم کر دی گئی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چڑیا گھر کے افسران کو اسپیشل بچوں کے لیے داخلہ فیس ختم کرنے کے فوری احکامات جاری کیے ہیں۔

 مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو ذمے داری لینی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر اور آگاہی منصوبے چلا رہی ہے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب ترجیح ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں