کلینک میں ڈرپ لگوانے والا مریض فائرنگ سے جاں بحق

کلینک میں ڈرپ لگوانے والا مریض فائرنگ سے جاں بحق
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پاک کالونی، پرانا گولیمار میں واقع کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے جو کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا، اس دوران نامعلوم ملزم فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کیا گیا، واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول بڑا بورڈ کا رہائشی، سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں