بلوچستان میں تیل اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے کمارہے ہیں: خواجہ آصف

بلوچستان میں تیل اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے کمارہے ہیں: خواجہ آصف
اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے، خواجہ آصف - فوٹو: فائل
اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے، خواجہ آصف – فوٹو: فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تیل اسمگلنگ سے دہشتگرد روزانہ 4 ارب روپے کمارہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تیل سمیت مختلف اشیا کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے حکومت سخت اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 177 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 جوان شہید ہوئے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں میں 33 شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں