بھارت اور اٹلی میں ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا معاہدہ طے پاگیا

بھارت اور اٹلی میں ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا معاہدہ طے پاگیا
بھارت اور اٹلی میں ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا معاہدہ طے پاگیا

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت اور اٹلی کے درمیان بھارت میں ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے لیے ایک معاہدے طے پایا ہے ۔اس اشتراک کے تحت مرحلہ وار مقامی سطح پر ہیلی کاپٹروں کی تیاری، مضبوط دیکھ بھال، مرمت اور اوورہالنگ کی سہولیات کے ساتھ پائلٹوں کی جامع تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔اطالوی کمپنی کاکہنا ہے کہ معاہدے سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیتوں تک رسائی ملے گی ۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق — بھارت کے صنعتی گروپ اڈانی اور اٹلی کی دفاعی کمپنی لیونارڈو کے درمیان بھارت میں ہیلی کاپٹروں کی تیاری کے لیے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ کمپنیوں کے مطابق یہ اقدام نئی دہلی کی بڑھتی ہوئی فوجی ضروریات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں