سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار و استقامت کی علامت ہے:صدر زرداری

سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار و استقامت کی علامت ہے:صدر زرداری
صدر آّصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدر آّصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔

سری لنکا کے یومِ آزادی پر پیغام میں صدر زرداری نے سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی افواج کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کولمبو میں 3 سارک سربراہی اجلاسوں کی میزبانی کا حوالہ بھی دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے۔

صدر زرداری نے پاکستان اور سری لنکا کا جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں