سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا معلومات کی فراہمی کےلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ

سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا معلومات کی فراہمی کےلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ
سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا معلومات کی فراہمی کےلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے بنے جوڈیشل کمیشن نے شہریوں کی جانب سے معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریوں سے معلومات کے حصول کے لیے رجوع کرنے کا آخری روز ہے، کمیشن نے اپنی تحقیقات 8 ہفتوں میں مکمل کرنی ہے، کمیشن تحقیقات کے دوران شہری معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری خطوط یا ای میل کے ذریعے کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں، شہری کمیشن سے ای میل ایڈریس gpi-coi@shc.gov.pk سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک متعدد شہریوں نے بذریعہ خطوط، ای میل کمیشن سے رابطہ کیا، کمیشن معلومات کا ابتدائی جائزہ لینے کے بعد شہریوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں 17 جنوری کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہو گئی تھی، 33 گھنٹوں بعد بھی اس پر قابو نہیں پایا جاسکا تھا۔

افسوسناک واقعے میں 86 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 1200 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں