جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مائی کولاچی پھاٹک سے جناح برج جانے والا روڈ بھی چھوٹے ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا ہے تاہم پی آئی ڈی سی سے جناح برج جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے تاحال بند ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سلطان آباد ٹریفک سیکشن سے مائی کولاچی پھاٹک جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یکم مارچ کو امریکی قونصلیٹ کے باہر ناخوشگوار واقعے کے بعد سے بوٹ بیسن سے جناح برج جانے والی سڑک ایم ٹی خان روڈ اور علاقے میں موجود دیگر شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں