بچے کو موٹر بائیک چلانے دینے پر سرپرست پر 38 لاکھ روپے جرمانہ

بچے کو موٹر بائیک چلانے دینے پر سرپرست پر 38 لاکھ روپے جرمانہ
دبئی: بچے کو موٹر بائیک چلانے دینے پر سرپرست پر 38 لاکھ روپے جرمانہ

دبئی (سبط عارف ) دبئی میں بچے کو عوامی سڑک پر موٹر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (38 لاکھ روپے) جرمانہ کر دیا گیا جو اُس کے والدین کو دینا پڑیں گے۔ دبئی پولیس کے مطابق ، کم عمر بچے سڑک پر تفریحی موٹر بائیک چلا رہے تھے اور کسی بھی لمحے حادثے کا سبب بن سکتے تھے۔ پولیس نے فوری طور پر بائیک ضبط کرلی۔ پولیس کے مطابق گاڑی کی چھڑوانے کے لئے 50ہزار درہم ( 38 لاکھ پاکستانی روپے ) ادا کرنا ہوں گے جبکہ بچوں کی حفاظت سے متعلق قانون کے تحت بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ اماراتی ٹریفک قوانین کے مطابق ضبط شدہ گاڑی چھڑوانےکی فیس 1لاکھ درہم تک وصول کی جا سکتی ہے۔ حکام نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ کم عمر بچوں کو سڑکوں پر کسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں