2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار

2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغانی گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں حساس مقامات، آبادیوں اور بازاروں کی اسکریننگ کی گئی، جس کے دوران 2 اشتہاری ملزمان سمیت 13 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز، ایلیٹ پولیس، ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شریک ہوئے۔

سیکیورٹی حکام نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا اور راولپنڈی میں حبیب کالونی، اللّٰہ آباد، کچا اسٹاپ اور اطراف میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

مری تحصیل کے جنرل بس اسٹینڈ، لاری اڈہ اور گرد و نواح، اٹک، حسن ابدال، حضرو جنڈ، فتح جنگ اور پنڈی گھیب میں بھی کومبنگ کارروائیاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

ضلع چکوال کے تمام 12 تھانوں کی حدود میں خصوصی سرچ آپریشن مکمل کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں