اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ، شیشے ٹوٹ گئے، مسافر زخمی

اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ، شیشے ٹوٹ گئے، مسافر زخمی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں نے گرین بس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

گرین بس پر حملے کا واقعہ چکلالہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس کے باعث بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

تھانہ چکلالہ پولیس نے بس کے کیپٹن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ون ویلنگ کرتے ہوئے اوباش نوجوان بس پر حملہ آور ہوئے، جنہوں نے گرین بس پر پتھراؤ کیا، ڈنڈے مارے، پتھراؤ سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے، گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال 7 موٹر سائیکلیں پولیس نے قبضے میں لے لیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں