لیاری کا 75 سالہ رہائشی کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار

لیاری کا 75 سالہ رہائشی کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی شخص کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار ہو گیا۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج کے مطابق 75 سال کے شہری کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، مریض تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

ریبیز کیا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق ریبیز ایک مہلک بیماری ہے جس کا بر وقت علاج زندگی بچا سکتا ہے۔

ریبیز خطرناک وائرل بیماری ہے جو انسانوں سمیت تمام ممالیہ جانوروں کے اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے، یہ بیماری عموماً متاثرہ جانور کے کاٹنے یا خراش کے ذریعے، یا اس کے لعاب سے منتقل ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق علامات ظاہر ہونے کے بعد ریبیز تقریباً 100 فیصد جان لیوا ثابت ہوتی ہے تاہم اگر جانور کے کاٹنے کے فوراً بعد حفاظتی علاج (پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسیس) شروع کر دیا جائے تو اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں