خیبرپختونخوا اکنامک زون کمپنی کے سابق سی ای او کی بر طرفی کیخلاف اپیل مسترد

خیبرپختونخوا اکنامک زون کمپنی کے سابق سی ای او کی بر طرفی کیخلاف اپیل مسترد
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختون خوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کر دی۔

وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

عدالت میں سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں، حکومت جب چاہے برطرف کر دے، اس پر جسٹس روزی خان نے کہا کہ جاوید اقبال کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی تھی۔

کے پی اکنامک زون کمپنی کے سابق سی ای او کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کی کارکردگی پر انہیں دوبارہ سی ای او کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس پر جسٹس روزی خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دوبارہ تقرری کے لیے مسابقتی کمیشن کا طریقۂ کار اپنایا جانا چاہیے تھا، اگر یہ اتنے اہل ہیں تو حکومت دوبارہ ان کی تقرری کر دے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں