ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیوں کے پراپرٹیز پر قبضے دلوانے کے فیصلے کالعدم قرار

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹیوں کے پراپرٹیز پر قبضے دلوانے کے فیصلے کالعدم قرار
لاہور ہائیکورٹ---فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ—فائل فوٹو 

 لاہور ہائی کورٹ نے ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹیوں کی جانب سے پراپرٹیز پر قبضے دلوانے کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے ڈی آر سی کمیٹیوں کی کارروائیوں سے متعلق تمام درخواستیں ٹربیونل کو بھجوا دیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جن درخواستوں میں ڈی آر سی کمیٹی کارروائی چیلنج ہوئی وہ تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں، ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کر فیصلہ کرے، جن درخواستوں میں ہائی کورٹ نے پراپرٹیوں کے قبضے دلوائے وہ برقرار رہیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں