تربت میں دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی بےنقاب

تربت میں دہشتگرد سلیم بلوچ کی ہلاکت، فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی بےنقاب

تربت میں دہشت گرد سلیم بلوچ کی ہلاکت پر فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی بےنقاب ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں میں بھی یہی شخص ملوث تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس ہلاکت کی تصدیق کی، فتنہ الہندوستان نوجوانوں کو گمراہ کر کے مسلح بغاوت کے لیے استعمال کرتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مستونگ اور قلات میں ہلاک دہشت گرد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور دیگر نے بھی کہا تھا کہ سلیم بلوچ لاپتہ افراد میں شامل ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں