کمسن بچے کا اغوا و زیادتی، ملزمان کو 23، 23 سال قید کی سزا

کمسن بچے کا اغوا و زیادتی، ملزمان کو 23، 23 سال قید کی سزا
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے کمسن بچے کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں دونوں ملزمان کو 23، 23 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے دونوں ملزمان پر ایک لاکھ روپےجرمانہ بھی عائد کردیا، ملزمان کے خلاف تھانہ بلوچ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے محمود آباد کے قریب 15 سال کے لڑکے کو اغوا کیا اور گاڑی کے اندر بچے سے زیادتی کی، موقع پاکر بچہ گاڑی سے کود کر رکشہ والے کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے صاف نظر نہیں آرہے ہیں۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کم عمر بچے کے اس حالت میں گاڑی پہچاننا مشکل ہوتا ہے۔ پورے واقعے کے حوالے سے متاثرہ بچے کا بیان مستحکم رہا۔ 

عدالت نے ملزمان عارف عرف ٹنگا اور شہباز عرف چھبا کو مجموعی طور پر 23، 23 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ عدالت نے دونوں ملزمان پر 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں