میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز: فائل فوٹو
مریم نواز: فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فری میت منتقلی سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سسٹم فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ ایک کال پر حکومت مدد کے لیے شہری تک پہنچ سکے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں