بھارتی بحریہ کو تیسرا آبدوز شکن جہاز انجدیپ مل گیا

بھارتی بحریہ کو تیسرا آبدوز شکن جہاز انجدیپ مل گیا
بھارتی بحریہ کو تیسرا آبدوز شکن جہاز انجدیپ مل گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی بحریہ کو تیسرا آبدوز شکن جہاز انجدیپ مل گیا۔ 27فروری کو چنئی میں باضابطہ شمولیت، جہاز کولکتہ کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز نے تیار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بحریہ کو آبدوز شکن کم گہرے پانیوں کے جہازوں کے منصوبے کے تحت تیسرا جنگی جہاز انجدیپ مل گیا ہے، جسے 27 فروری 2026 کو چنئی بندرگاہ پر مشرقی بحری کمان میں شامل کیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے مطابق تقریب کی صدارت بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاٹھی کریں گے۔ یہ جہاز کولکتہ میں قائم گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز نے تیار کیا ہے اور اسے ساحلی و کم گہرے پانیوں میں آبدوزوں کی تلاش، نگرانی اور انہیں تباہ کرنے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، اسی لیے اسے ڈولفن شکاری کہا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں