بھارت کا میڈیکل ایئر ایمبولینس طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 ہلاک

بھارت کا میڈیکل ایئر ایمبولینس طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 ہلاک
بھارت کا میڈیکل ایئر ایمبولینس طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ سمیت 7 ہلاک

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں گزشتہ رات رانچی کے برصا منڈا ایئرپورٹ سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے والا میڈیکل ایئر ایمبولینس طیارہ موسم کی خرابی کے باعث ٹیک آف کے چند منٹ بعد چترا ضلع کے جنگلات میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار پائلٹ سمیت تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے مطابق مقامی پرائیویٹ کمپنی کا بیچ کرافٹ C90 طیارہ جو کہ میڈیکل ایویکیوئیشن فلائٹ پر تھا شام 7:11 بجے رانچی سے روانہ ہوا۔ پرواز کے چند منٹ بعد پائلٹ نے کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم ہونے کے بعد موسم کی خرابی کی وجہ سے راستہ بدلنے کی درخواست کی گئی مگر 7:34 بجے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا اور وہ ریڈار سے مکمل طور پر غائب ہو گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں