سرچ آپریشن، 395 افراد، 161 گھرانے چیک، 66 مشکوک افراد تھانے منتقل

سرچ آپریشن، 395 افراد، 161 گھرانے چیک، 66 مشکوک افراد تھانے منتقل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ، غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف آپریشنز کیے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق یہ آپریشنز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے انڈسٹریل ایریا، سہالہ، سنگجانی اور کراچی کمپنی کے علاقوں میں کیے گئے۔

سرچ آپریشن کے دوران 395 افراد اور 161 گھرانوں کو چیک کیا گیا۔

آپریشنز کے دوران 74 دکانوں،101 ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی جانچ بھی کی گئی۔

پولیس کی کارروائی کے دوران 10 افغان شہریوں سمیت 66 مشکوک افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا جبکہ 20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں