لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزمان کی شناخت ہو گئی

لیڈی ڈاکٹر قتل کیس میں اہم پیش رفت، مرکزی ملزمان کی شناخت ہو گئی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزمان کی شناخت کر لی۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق ملزمان کی شناخت کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی پی او نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ ڈاکٹر مہوش کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک بیمار خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑا کرنے والے شخص کو اسپتال میں تعینات پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ڈی پی او کے مطابق ڈاکٹر مہوش کو 2 روز قبل اسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں