تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی گئی

تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی گئی
تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی گئی

بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا، تھانہ رمنا کے مقدمہ میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرلی، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں