ملک کے 220 ٹول پلازہ میں تمام لائنوں کے بوتھ کھولنے کا فیصلہ

ملک کے 220 ٹول پلازہ میں تمام لائنوں کے بوتھ کھولنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں ملک کے 220 ٹول پلازہ میں تمام لائنوں کے بوتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے نے نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ جو ٹھیکیدار ایک بوتھ بھی نہیں کھولے گا، اُس کا معاہدہ منسوخ ہوگا۔

اجلاس میں ویڈیو لنک پر رکن کمیٹی سردار نذیر نے بتایا کہ وہ 2 گھنٹے سے سپر ہائی وے لاڑکانہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں، آپ کام شروع کرتے ہیں اور ایک طرف بند کردیتے ہیں، سپر ہائی وے کا حل بتائیں۔

چیئرمین این ایچ اے اسد اللہ نے کہا کہ سپر ہائی وے ایم نائن ایف ڈبلیو او کے پاس ہے، جہاں بھی کام ہوگا، پولیس ٹریفک کو دیکھے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں