بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی: آئی جی پنجاب پولیس

بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی: آئی جی پنجاب پولیس
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقید ت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہید کانسٹیبل محمد فہیم (دائیں) اور شہید کانسٹیبل محمد شہباز (بائیں)
شہید کانسٹیبل محمد فہیم (دائیں) اور شہید کانسٹیبل محمد شہباز (بائیں) 

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کے زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں