لیاری میں آپریشن، 2 بھتہ خور گرفتار

لیاری میں آپریشن، 2 بھتہ خور گرفتار
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوری میں ملوث 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والا دوسرا ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم بھتہ وصولی کی رقوم کی شہر میں منتقلی میں ملوث ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں