مریم اور نواز شریف نیب تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے، نیب

مریم اور نواز شریف نیب تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے، نیب
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

احتساب عدالت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف سے متعلق چوہدری شوگر ملز کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ 

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کی منظوری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کر کے کارروائی 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔ 

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر سماعت کی۔ 

دوران سماعت نیب نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف نیب تفتیش میں کرپشن میں ملوث نہیں پائے گئے۔

نیب نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔ 

نیب کے مطابق ہائیکورٹ کے 4  فروری کےاحکامات کی روشنی میں تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں