پاکستان اور یونان کا ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان اور یونان کا ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
پاکستان اور یونان کا ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان اور یونان نے قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے ورک ویزا کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اٹلی میں یونان کے وزیر امیگریشن سے ملاقات ہوئی، جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان 2 برس سے زیر التواء امیگریشن تعاون معاہدہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔

دونوں وزراء نے مستقبل میں رابطے بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے لیگل مائیگریشن کے لیے اشتراک بڑھانا وقت کا تقاضہ ہے۔

 یونانی وزیر نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کیلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں