گھوٹکی، کچے میں آپریشن، 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے

گھوٹکی، کچے میں آپریشن، 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں آپریشن کے دوران 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

پولیس حکا م کے مطابق نجات مہران آپریشن کے دوران گرفتاری پیش کرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق شر گینگ سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتاری دینے والے اشتہاری ملزمان کے خلاف قتل، قبائلی تصادم اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے اصغر شر، عبدالطيف شر، مور شر، بڈو شر، نالی چگو شر، شبن شر اور ممتاز شر شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سرینڈر کرنے والے ملزمان قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے کہا ہے کہ رونتی کچے میں امن و امان کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔

پولیس حکام کے مطابق 40 روز سے جاری نجات مہران آپریشن کے دوران 75 سے زائد اشتہاری ڈاکوؤں نے سرینڈر کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں