فیصلہ ہوچکا، بانی کی رہائی کیلئے فورس ہر صورت بنے گی: شفیع جان

فیصلہ ہوچکا، بانی کی رہائی کیلئے فورس ہر صورت بنے گی: شفیع جان
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فورس ہر صورت بنے گی، یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں جیل سے بانی پی ٹی آئی کو دوسری بار اسپتال لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں قیدی کو منتقل کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، وکلا کو چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی پیروی کریں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی، پہلے دن سے موقف ہے کہ بانی کی صحت پر فیملی بولے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز موجود ہیں عمل نہیں ہو رہا۔

شفیع جان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس ہر صورت بنے گی، یہ فیصلہ ہوچکا ہے، یہ فورس اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں ہی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہائی فورس کی ممبر شپ رمضان کے بعد ہوگی، اس فورس کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں