ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی سرنڈر کردیا

ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی سرنڈر کردیا
راجن پور آپریشن: ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی سرنڈر کردیا

راجن پور میں آپریشن کے دوران رحیم یار خان کے دو بڑے ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھمیل نے بھی پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔ 

تنویر انڈھڑ پر ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھمیل پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

ڈی پی او عرفان کا کہنا ہے کہ کچے میں اس وقت کوئی بھی منظم گینگ نہیں رہا،۔

انہوں نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 229 ہوگئی ہے، جبکہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 52 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

اس سے قبل گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں آپریشن کے دوران 7 اشتہاری ملزمان نے ہتھیار ڈالے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق نجات مہران آپریشن کے دوران گرفتاری پیش کرنے والے ڈاکوؤں کا تعلق شر گینگ سے تھا۔

گرفتاری دینے والے اشتہاری ملزمان کے خلاف قتل، قبائلی تصادم اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں