افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی، شرجیل میمن

افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی، شرجیل میمن
افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت اور اُس کی پراکسیز کو ایک بار پھر دھول چٹائی ہے۔ پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ افغان طالبان رجیم بھارت کی بی ٹیم بن چکی ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بات چیت پر یقین رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا گیا تو منہ توڑ جواب دینا بھی آتا ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ 27 فروری2019ء کو بھارتی پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری خطے کی تاریخ کا اہم لمحہ تھا، آج بھی پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں