خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، علامہ شہنشاہ نقوی کی مظاہرین کو پُرامن رہنے کی اپیل

خامنہ ای کی شہادت پر احتجاج، علامہ شہنشاہ نقوی کی مظاہرین کو پُرامن رہنے کی اپیل
ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے، علامہ شہنشاہ نقوی - فوٹو: اسکرین گریب
ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے، علامہ شہنشاہ نقوی – فوٹو: اسکرین گریب

علامہ سید شہنشاہ نقوی نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے تناظر میں مظاہرین کو پُرامن رہنے کی اپیل کردی۔ 

اسلام آباد سے اپنے بیان میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم کمانڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سوگوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین عالمی بالخصوص صیہونی سازشوں کی وجہ سے بےامنی کا شکار ہے۔ ہماری سرحدوں پر مسائل ہیں، ملک میں دہشتگردی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ اس شہادت کے موقع پر اپنی عقیدت کا اظہار کربلا کے غم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔

علم میں رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ کی شہادت کی تصدیق کردی جبکہ ایران بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روز کے سوگ کا اعلان بھی کردیا گیا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔ وہ اپنے تفویض کردہ فرائض سر انجام دے رہے تھے اور شہادت کے وقت اپنے دفتر میں تھے۔

ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے، کراچی میں امریکی قونصل خانہ کے باہر مشتعل مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی شیلنگ کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں