موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز مختلف علاقوں میں تعینات

موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز مختلف علاقوں میں تعینات
فوٹو: جنگ/ زاہد رحمان
فوٹو: جنگ/ زاہد رحمان 

کراچی میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر رینجرز مختلف علاقوں میں تعینات  کردی گئی ہے۔ نفری شہر کے اہم مقامات، حساس تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر گشت کر رہی ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ  کسی بھی احتجاج کے دوران قانون شکنی، توڑ پھوڑ اور پُرتشدد احتجاج سے گریز کیا جائے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام سے گزارش ہے کسی بھی قسم کی معلومات رینجرز ہیلپ لائن پر دی جائیں۔

دوسری جانب کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس سے جھڑپوں میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پتھراؤ کیا، جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔

مائی کولاچی روڈ پر امریکن قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی اور ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین کے پتھراؤ کے بعد پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی۔

سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 8 لاشیں اور 20 زخمی لائے گئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر صابر میمن نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، فی الوقت زیادہ معلومات فراہم نہیں کرسکتا، شناخت کا عمل مکمل ہونے پر تفصیلات فراہم کر سکتا ہوں۔

علاوہ ازیں نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں