بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، حکمنامہ جاری

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، حکمنامہ جاری
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور ہونے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے تحریری فیصلے جاری کیے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی1 ضمانت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے بغاوت پر اکسایا ہو۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی جس سے ثابت ہو کہ احتجاج بانئ پی ٹی آئی کی ایما پر ہوئے، احتجاج کے مقدمات میں ان کی جائے وقوع پر موجودگی ثابت نہیں ہوتی، 9 مئی کے احتجاج، اقدامِ قتل کے مقدمات میں بھی پراسیکیوشن کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔

حکم نامے کے مطابق بانئ پی ٹی آئی کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف الزام تراشی کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض بانئ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور کیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں