وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیرِ غور آئے، پیپلز پارٹی کے وفد نے وزیرِاعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

ملاقات کے دوران حکومتی وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں شیری رحمٰن، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور اعجاز جکھرانی شامل تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں