کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک بھر کےلیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 63 پیسے مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ کا لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔

نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں