بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی عادل راجہ کے خلاف ایک اور کامیابی

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی عادل راجہ کے خلاف ایک اور کامیابی
عادل راجہ : فائل فوٹو
عادل راجہ : فائل فوٹو 

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف برطانوی عدالت میں ایک اور کامیابی مل گئی۔

برطانیہ کی کورٹ آف اپیل نے راشد نصیر کے حق میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عادل راجہ کو اپیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

حکم امتناعی جاری کرنے کی اپیل بھی مسترد کردی، لندن کورٹ آف اپیل کے فیصلے سے کیس مکمل طور پر ختم ہوگیا۔

اس سے قبل برطانوی عدالت کے جج نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عادل راجہ کی معافی 28 دن تک ان کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے۔

عادل راجہ کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں تین لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ بھی ادا کرنا ہوں گے۔ وہ رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے، ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیرمین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران فیصلہ سنایا۔

عادل راجہ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست بھی کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔

بریگیڈیئر راشد نصیر نے عدالت سے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں سنائے گئے فیصلے سے متعلق آرڈر جاری کرے۔

جج نے حکم دیا کہ عادل راجہ کو 22 دسمبر تک 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے، اضافی عدالتی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا اور وہ بھی عادل راجہ کو ادا کرنا ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں