مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید، رام اللہ کے قریب دو افراد کو سر میں گولیاں مار کر نشانہ بنایا گیا، الخلیل میں ایک اور حملے میں 27 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ ایک شخص آنسو گیس سے دم گھٹنے سے لقمہ اجل بنا، امریکی اسرائیلی ایران جنگ کے دوران آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ، ایک ہفتے میں آٹھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق رام اللہ کے شمال مشرق میں خربت ابو فلاح گاؤں پر رات کے وقت حملے میں 57 سالہ فاری جودت حمائل اور 24 سالہ ثائر فاروق حمائل کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ 55 سالہ محمد حسن مرہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے آنسو گیس کے شیل سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں